ہمارا انتخابی نشان
Chimney (چمنی)


محمد عبدالمتین ہاشمی
پاکستان کو ایسی فلاحی، خودمختار اور ترقی یافتہ ریاست بنانا جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، باعزت اور بااختیار محسوس کرے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی کی پیدائش اور پرورش اسلام آباد میں ہوئی۔ آٹھ سال کی عمر میں والد کے تبادلے پر جدہ، سعودی عرب منتقل ہوئے اور پاکستان ایمبیسی اسکول جدہ سے تعلیم حاصل کی۔ واپسی پر راولپنڈی میں سکونت اختیار کی۔ NUML اسلام آباد سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ راولپنڈی بورڈ آف ایجوکیشن اور لیبر منسٹری اسلام آباد میں ملازمت کی، اور NUML، COMSATS و CUST یونیورسٹیز میں تدریس کی۔ انٹر کالجیٹ کرکٹ میں بیسٹ باولر رہے۔ ایک اخبار کے مالک اور کتاب کے مصنف ہیں۔ نوجوانی سے سیاست میں دلچسپی رہی، سماجی کام بھی کیا، اور 14 اگست 2025ء کو مکمل پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی جس کے وہ بانی چیئرمین ہیں۔ ساتھ ہی اپنا کاروبار بھی کر رہے ہیں۔
چیئرمین کے بارے میں مزید جانیںہمارے بنیادی اصول
مکمل پاکستان پارٹی ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہے جو معاشی طور پر مضبوط، قومی سطح پر متحد، ادارہ جاتی طور پر منظم، عوامی سطح پر بااختیار اور ہر شہری کے لیے خوشحال ہو۔ چیئرمین کا وژن: "پاکستان کو ایسی فلاحی، خودمختار اور ترقی یافتہ ریاست بنانا جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، باعزت اور بااختیار محسوس کرے نوجوان قیادت کو فروغ دینا، مؤثر و مضبوط نظامِ حکمرانی قائم کرنا، قانون کی بالادستی، شفافیت، احتساب اور میرٹ کو یقینی بنانا، مقامی حکومتوں کو مستحکم کرنا، اور معاشی ترقی، کاروبار، خواتین کی بااختیاری، تعلیم، صحت اور روزگار کے ذریعے ہر شہری کو مساوی مواقع فراہم کرنا۔
ایمان
اللہ تعالیٰ پر کامل یقین اور اسلامی اقدار کی پاسداری
اتحاد
قوم میں یگانگت اور باہمی اتفاق پیدا کرنا
تنظیم
نظم و ضبط اور قانون کی حکمرانی کا قیام
عدل
معاشرے میں انصاف اور برابری کو یقینی بنانا
قومی ترجیحات
قومی مقصد کی تجدید
اخلاقی بحالی
لسانی اور ثقافتی ہم آہنگی
مذہبی رواداری
علاقائی تفاوت کا خاتمہ
انتظامی اصلاحات
تعلیمی ہنگامی اقدام
صحت کی سہولیات
توانائی میں خودکفالت
برآمدات پر مبنی معیشت
زرعی اصلاحات
غربت کا خاتمہ
خواتین کی بااختیاری
نوجوانوں کی قیادت
کیا پاکستان پہلے نامکمل تھا، جو اب آپ نے 'مکمل پاکستان پارٹی' بنائی ہے؟
پاکستان مکمل ہے، لیکن پاکستان کے خواب کو مکمل کرنا ابھی باقی ہے۔ ہمارا مقصد ان ادھورے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔
تازہ ترین خبریں

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائیٹ میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی شرکت نئے صوبوں کے قیام پر اتفاقِ رائے ضروری، مؤثر ضلعی حکومتیں بھی ناگزیر ہیں
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائیٹ میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی شرکت نئے صوبوں کے قیام پر اتفاقِ رائے ضروری، مؤثر ضلعی حکومتیں بھی ناگزیر ہیں...

پمز ہسپتال کی نرسری میں افسوسناک واقعہ، 15 نومولود جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی و وارڈ نرسری میں مبینہ طور پر اچانک آگ بھڑکنے کے باعث 15 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے...




