Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

آج لاہور میں مکمل پاکستان پارٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی

آج لاہور میں مکمل پاکستان پارٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیاسی ہم آہنگی، معاشرتی بہتری اور پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین حاشمی نے لاہور میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنان اور ممبران نے شرکت کی۔
چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی عوام کی آواز ہے اور اس کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام اور مثبت تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب تمام سیاسی قوتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں۔
تقریب کے دوران چیئرمین نے پارٹی ممبران کے سوالات کے جوابات دیے اور ان کے مسائل و تجاویز کو سنا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مکمل پاکستان پارٹی عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے نائب صدر سیف الرحمان بھٹی، لاہور کے صدر ابرار خان اور مرکزی رہنما شاداب قریشی بھی موجود تھے۔