مکمل پاکستان پارٹی نے ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منایا
راولپنڈی : مکمل پاکستان پارٹی نے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آزادی کے کیک کاٹے اور عوام کے ساتھ مل کر جوش و جذبے سے جشنِ آزادی منایا۔ ان تقریبات میں مقامی قیادت اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
راولپنڈی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ آج ہمیں سب سے زیادہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کی ضرورت ہے، جو کہ پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو ایک کاروباری اور خوشحال معاشرہ بنانا ہے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان میں خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب معیشت مضبوط ہو۔ اسی لیے پارٹی ملک میں فارن انویسٹمنٹ لانے اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ ملک میں امن، سکون اور استحکام قائم ہو۔
اس موقع پر چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے مکمل پاکستان پارٹی کے تمام کارکنان، نمائندوں اور لیڈرز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی کہ انہوں نے بڑے بھرپور اور پرجوش انداز میں جشنِ آزادی منایا۔
مکمل پاکستان پارٹی کے زیراہتمام ملک کے مختلف شہروں میں پروگرامز منعقد کیے گئے۔ لاہور میں پارٹی کے سرگرم رہنما سیف بھٹی نے کارکنان کے ہمراہ بھرپور قیادت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
اسی طرح سندھ میں پارٹی کے نمائندہ رہنما عاشق حسین نے پارٹی کے پروگرامز کی قیادت کی اور کارکنان کو جوش و خروش کے ساتھ شریک کیا۔ ان پروگرامز میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملی جذبے کے ساتھ پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مکمل پاکستان پارٹی کی قیادت نے ان پروگرامز کو اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے ہے، اور اس سفر میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔