ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ میں، محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، اس المناک سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
ہم حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مکمل پاکستان پارٹی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ایسے المناک حادثات سے محفوظ رکھے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی
چئیرمین مکمل پاکستان پارٹی

