Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

وطن عزیز کی حفاظت اور دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں

مرکزی نائب صدر مکمل پاکستان پارٹی سیف الرحمان بھٹی نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان عظیم سپوتوں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
سیف الرحمان بھٹی نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون