**انتہائی اہم ترین بیان**
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، محمد عبدالـمتین ہاشمی نے ایک نہایت اہم اور حقیقت پر مبنی بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ کوئی جنگل ہے اور نہ ہی کھیل کا میدان کہ یہاں مختلف جانوروں، کھیلوں اور علامتی نشانات کے ذریعے قوم کی رہنمائی کی جائے۔ شیر، چیتے، تیر و کمان، فٹبال، بلا، ہاکی اور اس طرح کے دیگر نشانات کے پیچھے اصل مسائل کو چھپایا جا رہا ہے، جبکہ نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر ورغلایا جا رہا ہے کہ آپ کو وزیرِاعظم بنا دیا جائے گا، آپ کو حکمران بنایا جائے گا۔
چیئرمین نے واضح کیا کہ صرف نعرے لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ آج ایک سو اڑسٹھ سیاسی جماعتیں موجود ہیں، مگر کسی کے پاس واضح سمت اور عملی منصوبہ نہیں ہے۔ تعلیمی اداروں، کھیل کے میدانوں، سیمینارز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر صرف نمائشی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جبکہ اصل کام کہیں نظر نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی واحد جماعت ہے جس نے نہایت سوچ سمجھ کر ایک واضح اور حقیقت پسندانہ ویژن پیش کیا ہے۔ اس ویژن کے بنیادی نکات میں سب سے اہم خواتین کو بااختیار بنانا ہے، جس کا مطلب صرف نعرہ نہیں بلکہ انہیں معاشی اور کاروباری طور پر مضبوط بنانا ہے۔ پارٹی کے نشان میں **گلابی رنگ خواتین کی نمائندگی کرتا ہے** اور ان کی بااختیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ **سبز رنگ پاکستان اور قوم کی نمائندگی کرتا ہے** اور **چاند اور ستارہ اسلام کی نشانی ہیں**۔
مزید برآں، پارٹی کا انتخابی نشان “چمنی” محض ایک علامت نہیں بلکہ ایک مکمل سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ صنعت، فیکٹری، زراعت اور کاروبار کی بحالی کا پیغام ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی ملک میں حقیقی اصلاحات کی بات کرتی ہے، نہ کہ کھوکھلے انقلاب کی۔ ہمارا مقصد ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں بلکہ ان کے ساتھ مل کر نظام کو بہتر بنانا ہے، اور عوام کو ساتھ لے کر عملی تبدیلی لانا ہے۔
چیئرمین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوئی تجربہ گاہ یا لیبارٹری نہیں ہے جہاں بار بار تجربات کیے جائیں۔ یہ پچیس کروڑ عوام کا ایک زندہ ملک ہے جسے نعروں نہیں بلکہ روزگار، استحکام اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ حقیقت کو سمجھ چکے ہیں وہ جوق در جوق مکمل پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر قوم نے اس بیان اور اس ویژن کو سمجھ لیا تو پھر کسی اور بات یا کسی دوسری جماعت کی طرف دیکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
چیئرمین نے خاص طور پر کہا کہ **پاکستان کے ہر شعبے کے ماہرین اور ایکسپرٹس کو پارٹی میں شامل ہونا چاہیے** تاکہ ملک کو بہتر بنانے میں آسانی ہو اور اصلاحات کو میرٹ اور قابلیت کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ خواتین، بچے، بوڑھے اور بزرگ سب کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں۔ پارٹی کا کنٹرول اور تمام معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر قوم نے مکمل پاکستان پارٹی کے اس حقیقت پسندانہ ویژن کو اپنایا تو وہ دن دور نہیں جب پورا پاکستان مکمل پاکستان پارٹی کا ہوگا، اور مکمل پاکستان پارٹی حقیقی معنوں میں پاکستان کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔







