Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

محمد عبدالمتین ہاشمی کے بارے میں مختصرمعلومات

پیدائش اور ابتدائی بچپن:
محمد عبدالمتین ہاشمی کی پیدائش اسلام آباد میں ہوئی اور ان کا بچپن بھی اسلام آباد میں گزرا۔
اباو اجداد کا تعلق خاندان بنو ہاشم، اولاد علی سے ایک معروف بزرگ حضرت سید نا شیخ بدر الملکؒ ہاشمی،قریشی، علوی رح (سہام، راولپنڈی ) سے ہے۔
آٹھ سال کی عمر میں ان کے والد کا تبادلہ سعودی عرب (جدہ) میں ہو گیا۔ اس کے بعد ان کا لڑکپن جدہ میں ہی گزرا اور پاکستان ایمبیسی اسکول جدہ میں پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا۔

واپسی اور رہائش۔
جب ان کے والد کا سعودی عرب سے واپس پاکستان تبادلہ ہوا تو انہوں نے راولپنڈی میں رہنا شروع کر دیا۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے اسلام آباد کے قومی جدید زبانوں یونیورسٹی (NUML) سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے راولپنڈی بورڈ آف ایجوکیشن میں کچھ عرصے تک ملازمت کی تھی اور کئی سال لیبر منسٹری اسلام آباد میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے بعد، محمد عبدالمتین ہاشمی نے مختلف یونیورسٹیوں میں تدریس کا کام بھی کیا ہے، جن میں NUML، COMSATS اور CUST یونیورسٹی شامل ہیں۔
انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیسٹ باولر آئے، اور راولپنڈی اسلام آباد کے بہترین کرکٹ کلبز کی طرف سے کھیلنے کی آفر ہوئی مگر تعلیم میں ہرج ہونے کی وجہ سے کرکٹ کو باقاعدہ جاری نہ رکھ سکے۔

محمد عبدالمتین ہاشمی نے نوجوانی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھی ہے اور مقامی سطح پر مختلف اوقات میں مختلف پارٹیوں کی حمایت کی ۔ محمد عبدالمتین ہاشمی نے سماجی کام بھی کیا ہے۔ وہ ایک اخبار کا مالک بھی ہیں اور ایک کتاب کا مصنف بھی ہیں۔ حال ہی میں ایک سیاسی جماعت “مکمل پاکستان پارٹی” رجسٹرڈ کروائی ہے جس کے بانی چیئرمین محمد عبد المتین ہاشمی ہیں۔ سیاسی جماعت بنانے کا کئی سالوں سے سوچ رہے تھے ، وجہ یہ تھی کہ ملک کی سیاسی جماعتیں پاکستان کو وہ ترقی اور مقام نہیں دلوا سکیں جس کا پاکستان حقدار تھا۔ آج کل اپنا کاروباری بھی کر رہے ہیں