قوم کی ترقی زبان، تعلیم اور شعور سے وابستہ ہے
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ آنے والے چند دنوں میں مکمل پاکستان پارٹی ایک اہم قومی تحریک کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد پاکستان کے لسانی اور تعلیمی مستقبل کے حوالے سے عوامی رائے کو سامنے لانا ہے۔
اس تحریک کے تحت دو اہم تجاویز قوم کے سامنے رکھی جائیں گی:
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی اس اہم قومی معاملے پر اپنا فیصلہ عوام پر مسلط نہیں کرے گی بلکہ عوامی مشاورت، رائے اور قومی مکالمے کو ترجیح دے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کریں گے کہ ملک کے مستقبل، تعلیم، روزگار، عالمی روابط اور قومی شناخت کے پیشِ نظر پاکستان کو کس سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔ قوم خود طے کرے گی کہ انگریزی زبان کو ترجیح دی جائے یا اردو زبان کو مکمل سرکاری حیثیت دی جائے۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم زبان کے معاملے پر قومی اتفاقِ رائے پیدا کریں اور پاکستان کے روشن، ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ مستقبل کے لیے ایک واضح سمت کا تعین کریں۔
محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی







