Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

مکمل پاکستان پارٹی: “تعلیم اور روزگار کا مرکز پاکستان

مکمل پاکستان پارٹی: “تعلیم اور روزگار کا مرکز پاکستان”
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اپنے ہی ملک پر اعتماد کرنا چاہیے۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے تمام ضروری وسائل اور مواقع موجود ہیں، جنہیں مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا اصل مستقبل پاکستان کی ترقی سے وابستہ ہے، اس لیے روزگار کے مواقع بھی ملک کے اندر ہی پیدا کیے جانے چاہئیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنعتوں، کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھولے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان “چمنی” صنعتی ترقی، فیکٹریوں کے قیام اور معاشی خوشحالی کی علامت ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کا جال بچھے، نئی فیکٹریاں قائم ہوں اور نوجوانوں کو اپنے وطن میں ہی روزگار میسر آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک جانا سیر و سیاحت، جدید علوم، نئی زبانوں اور عالمی تجربات کے حصول کے لیے مفید ہو سکتا ہے، لیکن تعلیم اور روزگار کی بنیادی ترجیح پاکستان ہی ہونا چاہیے۔
مکمل پاکستان پارٹی کا مؤقف ہے کہ ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد معیاری تعلیم، صنعتی ترقی اور نوجوانوں کو اپنے وطن میں بہتر مواقع فراہم کرنے سے ہی رکھی جا سکتی ہے