Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

سیاست کو ایک نیا رخ دینے کا وقت آ گیا ہے

سیاست کو ایک نیا رخ دینے کا وقت آ گیا ہے

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ آنے والے چند دنوں میں مکمل پاکستان پارٹی ایک ایسی تحریک اور سیاسی وژن قوم کے سامنے پیش کرے گی جو پاکستان کی سیاست کا رخ بدل کر رکھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں روایتی سیاست، ذاتی مفادات، الزام تراشی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کا جو سلسلہ جاری ہے، مکمل پاکستان پارٹی اس فرسودہ سیاسی طرزِ عمل کو چیلنج کرنے جا رہی ہے۔

محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی کی سیاست کا محور صرف اور صرف پاکستان، عوامی فلاح، نوجوانوں کا روشن مستقبل، معیاری تعلیم، میرٹ، انصاف اور قومی ترقی ہے۔ ہماری جدوجہد اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک مضبوط، خودمختار، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم ایک نئی سیاسی سوچ، نئے نظریات اور عوامی خدمت پر مبنی ایک مختلف سیاسی انداز دیکھے گی۔ مکمل پاکستان پارٹی نوجوانوں، خواتین، محنت کشوں، طلبہ اور پاکستان کے ہر طبقے کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے گی۔ عوام کی سوچ کو بھی ایک مثبت، تعمیری اور قومی مفاد پر مبنی سمت دینے کے لیے شعور، آگاہی اور ذمہ دارانہ سیاسی مکالمے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ملک میں سیاسی رویوں اور قومی سوچ میں بہتری پیدا ہو سکے۔

ہم وعدہ نہیں، عملی پیش رفت کا راستہ دکھائیں گے۔
ہم نعروں کی نہیں، کردار اور کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

ان شاء اللہ مکمل پاکستان پارٹی پاکستان کی سیاست میں ایک مثبت، باوقار اور عوام دوست باب کا آغاز کرے گی۔

محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی