Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

یہ واقعہ صرف دکانوں کے جلنے کا نہیں بلکہ ان تاجروں اور مزدوروں کی برسوں کی محنت، امیدوں اور سرمایہ کے نقصان کا سانحہ ہے۔

اسلام آباد کے ایچ-9 اتوار بازار میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہری تشویش اور دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق اس ہولناک آگ کے نتیجے میں 335 دکانیں اور اسٹال جل کر خاکستر ہو گئے، جس سے سینکڑوں محنت کش خاندانوں کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔
یہ واقعہ صرف دکانوں کے جلنے کا نہیں بلکہ ان تاجروں اور مزدوروں کی برسوں کی محنت، امیدوں اور سرمایہ کے نقصان کا سانحہ ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی متاثرہ تاجروں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
ہم حکومتِ پاکستان، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو فوری مالی امداد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے، آتشزدگی کی وجوہات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام متاثرین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انہیں اس نقصان کا بہترین نعم البدل عطا کرے۔
محمد سرفراز نواز ہاشمی
کوارڈینیٹر ٹو چیئرمین
مکمل پاکستان پارٹی