Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، نے تمام پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں پاکستانی روپے کے قومی نشان (لوگو) کو اپنائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی دکانوں، بازاروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر مقامات پر اس نشان کو نمایاں کریں تاکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی وقار کی علامت بن سکے۔

دعوتِ طعام اور تنظیمی مشاورت*

مرکزی نائب صدر *سیف الرحمن بھٹی، نائب صدر لاہور **رانا زہیب امتیاز، سیکرٹری لاہور **جاوید اقبال، صدر یونین کونسل 159 غازی آباد **فیصل ہاشمی* اور صدر یونین کونسل 21 فیروزوالہ *یاسر* کی جانب سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی *محمد عبدالمتین ہاشمی* کے اعزاز میں ایک پُرتکلف دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا۔
دعوت کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، آئندہ کے لائحۂ عمل، عوامی رابطہ مہم اور جماعت کو مزید فعال و مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ایک مختصر تنظیمی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں باہمی اتفاق، یکجہتی اور عوامی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
چیئرمین *محمد عبدالمتین ہاشمی* نے میزبانوں کی محبت، خلوص اور پرتپاک میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی اسی جذبۂ اتحاد، اخلاص اور خدمت کے ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرتی رہے گی