اسلام آباد: مکمل پاکستان پارٹی MPP کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے پاکستانی روپے کی قومی شناخت اور معاشی وقار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا علامتی نشان متعارف کرایا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین صاحب نے کہا:
“ہر خودمختار قوم کی کرنسی کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے۔ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور ین کا اپنا نشان ہے تو پاکستانی روپے کا بھی ایک مضبوط اور خوبصورت علامتی نشان ہونا چاہیے۔ یہ نشان صرف ایک علامت نہیں، بلکہ ہماری معیشت، ہماری محنت اور ہماری قومی خودداری کی علامت ہے۔”
ہم مکمل پاکستان پارٹی کے تمام کارکنان چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کے اس فکرانہ اور دور اندیش اقدام کو سراہتے ہیں۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ MPP کی قیادت صرف نعرے نہیں لگاتی، بلکہ عملی طور پر قوم کے تشخص اور معیشت کی بہتری کے لیے سوچتی ہے۔
روپے کا یہ نیا علامتی نشان:
1. عالمی سطح پر پاکستانی کرنسی کی پہچان بنے گا
2. معاشی خوداری کا پیغام دے گا
3. نوجوانوں میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کرے گا
ہمیں فخر ہے کہ ہماری پارٹی کی قیادت ایسے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جو پاکستان کو عزت اور ترقی کی راہ پر لے جائے گا۔
مضبوط روپیہ – مضبوط پاکستان








