Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، نے تمام پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں پاکستانی روپے کے قومی نشان (لوگو) کو اپنائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی دکانوں، بازاروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر مقامات پر اس نشان کو نمایاں کریں تاکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی وقار کی علامت بن سکے۔

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ وطن کی حفاظت اور عوام کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں۔
میں اس سفاکانہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کرے۔
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں۔
محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین، مکمل پاکستان پارٹی