Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، نے تمام پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں پاکستانی روپے کے قومی نشان (لوگو) کو اپنائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی دکانوں، بازاروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر مقامات پر اس نشان کو نمایاں کریں تاکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی وقار کی علامت بن سکے۔

محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا اظہارِ افسوس

کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہوں، جس میں کراچی کے رہائشی علی جمیل جان کی بازی ہار گئے ہیں اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہیں جبکہ ان کی دو معصوم بیٹیاں زندہ بچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی اور گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث یہ خاندان بلوچستان کے دشت کے علاقے میں پہنچا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے بلکہ سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے ایک سنجیدہ سوالیہ نشان بھی ہے۔ ان دو معصوم بچیوں کے ذہنوں پر اس سانحے کے اثرات زندگی بھر باقی رہیں گے۔
مکمل پاکستان پارٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور بلوچستان خصوصاً حساس علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین