چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، نے تمام پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں پاکستانی روپے کے قومی نشان (لوگو) کو اپنائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی دکانوں، بازاروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر مقامات پر اس نشان کو نمایاں کریں تاکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی وقار کی علامت بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نشان قوم کے لیے ایک تحفہ ہے اور مستقبل میں پاکستان کی کرنسی کی عالمی شناخت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ اس قومی نشان کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے اور اس کی باضابطہ شناخت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔








