Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، نے تمام پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں پاکستانی روپے کے قومی نشان (لوگو) کو اپنائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی دکانوں، بازاروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر مقامات پر اس نشان کو نمایاں کریں تاکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی وقار کی علامت بن سکے۔

لاہور ایئرپورٹ پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا استقبال

لاہور ایئرپورٹ پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا استقبال*
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی *محمد عبدالمتین ہاشمی* کی لاہور آمد کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک اور پُرخلوص استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر *مرکزی نائب صدر سیف الرحمن بھٹی، نائب صدر لاہور رانا زہیب امتیاز* اور *صدر یونین کونسل 159 غازی آباد فیصل ہاشمی* نے معزز چیئرمین کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قائدِ جماعت کی آمد پر پارٹی رہنماؤں نے محبت، احترام اور تنظیمی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی کے مشن کو مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ چیئرمین صاحب کو صحت، سلامتی اور استقامت عطا فرمائے اور انہیں پاکستان اور عوام کی خدمت کے اس سفر میں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔