Phone No: 03312588858,03703496933

Email: mpp42229@gmail.com

مکمل پاکستان پارٹی کا نعرہ ایمان ،اتحاد ،تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا

چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، نے تمام پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیں پاکستانی روپے کے قومی نشان (لوگو) کو اپنائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی دکانوں، بازاروں، کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر مقامات پر اس نشان کو نمایاں کریں تاکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور معاشی وقار کی علامت بن سکے۔

خالد محمود عباسی کا مکمل پاکستان پارٹی میں بطور مرکزی جنرل سیکرٹری شمولیت پر بیان

میں، خالد محمود عباسی، مکمل پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے اور مجھے مرکزی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپنے پر چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی اور پارٹی قیادت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

یہ ذمہ داری میرے لیے ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی امانت بھی ہے۔ میں عہد کرتا ہوں کہ پارٹی کے منشور، نظم و ضبط اور قومی خدمت کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں پاکستان کی ترقی، عوامی فلاح اور پارٹی کے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے لیے وقف رکھوں گا۔

میں اس بات پر بھی پختہ یقین رکھتا ہوں کہ چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی قیادت، وژن اور مکمل پاکستان پارٹی کے منشور کو ملک بھر میں عام کرنے اور عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ ہم ان کے قومی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار پاکستان کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔

میں پارٹی کے تمام عہدیداران، کارکنان اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس قومی سفر میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم مل کر ایک بہتر اور مکمل پاکستان کی بنیاد رکھ سکیں۔

خالد محمود عباسی
مرکزی جنرل سیکرٹری
مکمل پاکستان پارٹی